MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیلز ٹیکس میں اضافہ، بچو ں کے کھلونے،میک اپ کا سامان سب مہنگے

0 211

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) سیلز ٹیکس میں ایک فیصد اضافہ،خوردنی تیل،بسکٹ،جیلی،جام،نوڈلز اور ٹافیوں سمیت تمام چیزیں مہنگی ہو گئیں،خواتین کیلئے بری خبر یہ ہے کہ میک اپ کے سامان پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد عائد کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام اشیا پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کر دی گئی ہے،ڈبے میں بند تمام اشیا پر بھی سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیا۔
ایف بی آر نے سیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،نوٹیفیکشن کے مطابق خوردنی،تیل،بسکٹ،جیلی اور نوڈلز سمیت تمام اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئی ہیں،بچوں کے کھلونے،ٹافیاں اور چاکلیٹ پر بھی ایک فیصد سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیا۔ شیمپو،صابن،لوشن،کریم اور ٹوتھ پیسٹ بھی مہنگے ہو گئے ہیں۔
ایف بی آر نے سگریٹ پر ایکسائز ڈیوٹی کا فوری نفاذ کر دیا ہے،9 ہزار سے زائد کی مقامی ایک ہزار سگریٹ پر 16 ہزار 500 روپے ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جبکہ 9 ہزار سے کم ایک ہزار سگریٹ پر 5050 روپے ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ سیلز ٹیکس کی ایک فیصد شرح بڑھنے سے 50 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ عوام پر پڑے گا،جبکہ آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد کیلئے 170 ارب کا منی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب آئی ایم ایف کی توانائی کے شعبے کیلئے نئی شرائط سامنے آ گئیں۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے بجلی کمپنیوں کے نقصانات کم کرنے کیلئے نئی شرائط عائد کر دیں،آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ کمپنیوں میں فوری طور پر پروفیشنل بورڈز اور انتظامیہ کو لایا جائے،کمپنیوں میں پروفیشنل مینجمنٹ کو 30 جون 2023 تک تعینات کیا جائے۔
بجلی کمپنیوں میں لائن لاسز کم کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ آئی ایم ایف نے بل کولیکشن کو آؤٹ سورس کرنے کا مطالبہ کیا ہے،آئی ایم ایف نے کہا کہ ناقص وصولوں سے سالانہ 180 ارب روپے گردشی قرضے میں شامل ہو رہا ہے،آئی ایم ایف نے گردشی قرضے کی مانیٹرنگ کیلئے پاور ڈویژن سے ماہانہ رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آزاد کشمیر کے صارفین کے 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ خصوصی ٹیرف ختم کرنے کی بھی شرط عائد کی گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.