MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایران پرامریکی پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں،چین

0 279

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بیجنگ(ویب ڈیسک) چین کا کہنا ہے کہ ایران پرامریکا کی یکطرفہ پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے ایرانی ہم منصب حسین عامر سے ملاقات میں کہا کہ ایران پریکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔

- Advertisement -

چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کی جاری مشکلات کی ذمہ داری امریکا پرعائدہوتی ہے جس نے یکطرفہ طورپر2015میں کئے گئے ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیارکی۔

چین ایران سے جوہری مذاکرات کے دوبارہ شروع ہونے کا حامی ہے۔ایران کے وزیرخارجہ کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 25 سال کے تعاون کے معاہدے کا اعلان متوقع ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.