MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

غزہ امن منصوبہ، صدر ٹرمپ نے اپنا وعدہ نبھایا، ہم امن کے لیے ان کے کردار کی تعریف کرتے رہیں گے: شہبازشریف

0 61

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

شرم الشیخ، اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ جب میں شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہی اجلاس کے بعد وطن واپسی کے لیے طیارے میں سوار ہو رہا ہوں تو میں ان واقعات پر کچھ خیالات شیئر کرنا چاہتا ہوں جو ممکنہ طور پر ایک نیا باب ثابت ہو سکتے ہیں اور یہ کہ پاکستان اس میں اتنی گہری دلچسپی کیوں رکھتا ہے۔

- Advertisement -

مائیکروبلاگنگ سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان کی سب سے اہم ترجیح غزہ پر مسلط کردہ نسل کش مہم کا فوری خاتمہ تھی، دوسرے برادر ممالک کے ساتھ مل کر اسی بات پر زور دیا گیا، صدر ٹرمپ کا شکریہ کہ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ اس ظلم کو رکوائیں گےاور انہوں نے اپنا وعدہ نبھایا، ہم صدر ٹرمپ کے امن کے لیے کردار کی تعریف کرتے رہیں گے۔

ان کامزید کہناتھاکہ فلسطینی عوام کی آزادی، عزت اور خوشحالی پاکستان کے لیے ایک بنیادی ترجیح رہی ہے، ان شاء اللہ، ایک مضبوط اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست کا قیام، جو 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو، پاکستان کی مشرقِ وسطیٰ پالیسی کی اساس ہے اور رہے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.