کوئٹہ(ویب ڈیسک) میر عبدالقدوس بزنجو نے شہروں اور قومی شاہراہوں پر کسٹم اور دیگر اداروں کی غیر ضروری چیکنگ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری کو کسٹم اور دیگر اداروں کے حکام سے فوری طور پر رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان نے چیف سیکرٹری کو شہروں میں اور شاہراہوں پر قائم چیک پوسٹوں اور چیکنگ سسٹم ختم کرانے کی ہدایت کی اور کہاکہ کسٹم کوسٹ گارڈ اور دیگر متعلقہ وفاقی ادارے بین الاقوامی
- Advertisement -
اور بین الصوبائی بارڈر پر چیکنگ کے نظام کو مزید بہتر بنا کر سمگلنگ کی روک تھام کریں ان اداروں کی جانب سے شہروں اور قومی شاہراہوں پر غیر ضروری چیکنگ عوام کی آزادانہ نقل وحمل کے بنیادی حقوق کے منافی ہے شہر کے اندر چیکنگ کسٹم اور دیگر وفاقی اداروں کے نہیں بلکہ پولیس کے دائرہ اختیار میں ہے
عوام کے مفاد اور حقوق کے خلاف کسی اقدام کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے گزشتہ روز بزریعہ سڑک اسلام آباد سے کوئٹہ سفر کیادوران سفر دیگر صوبوں میں شاہراہوں پر کسٹم یا کسی دوسرے ادارے کی چیک پوسٹ نہیں دیکھی ژوب سے کوئٹہ تک کسٹم اور دیگر اداروں کی بہت سی چیک پوسٹ قائم ہیں ان چیک پوسٹوں کو فوری ختم کرنے کی ضرورت ہے اس حوالے سے وہ وفاقی حکومت سے بھی بات کرینگے۔