MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان کیخلاف میچ، بھارتی اوپنر بلے باز زخمی ہوگئے

0 79

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی(مسائل نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپننگ بلے باز شبھمن گل (shubman gill)پریکٹس کے دوران زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شبھمن گل نیٹ پریکٹس کر رہے تھے کہ ایک تیز گیند ان کے ہاتھ پر جا لگی، جس کے باعث وہ فوری طور پر تکلیف میں مبتلا ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹیم کے فزیو اور میڈیکل سٹاف نے فوری طور پر ان کا معائنہ کیا اور انہیں مزید چیک اپ کیلئے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے تاکہ انجری کی نوعیت کا درست اندازہ لگایا جا سکے۔

- Advertisement -

شبھمن گل بھارتی ٹیم کے لیے انتہائی اہم کھلاڑی تصور کیے جاتے ہیں، بھارتی شائقین کرکٹ کو پاکستان کیخلاف آج کے میچ میں ان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ اس انجری کے بعد ٹیم مینجمنٹ اور مداحوں میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

واضح رہے کہ شبھمن گل نے گزشتہ چند برسوں میں اپنی شاندار کارکردگی سے بھارتی ٹیم میں مستقل جگہ بنائی ہے۔ وہ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تینوں فارمیٹس میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں اور ان کا شمار مستقبل کے بڑے بلے بازوں میں کیا جا رہا ہے۔

ادھر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے تاحال شبھمن گل کی انجری سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔ شائقین کرکٹ اور تجزیہ کاروں کی نظریں اب بی سی سی آئی کی جانب سے آنے والے باضابطہ اعلان پر مرکوز ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.