MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کراچی میں بارشوں کے بعد موسم گرم، درجہ حرارت کیا رہے گا؟

0 46

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم و مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 60 سے 85 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.