MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملک کی آزادی کے لیئے ہمارے بزرگوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اس کی ترقی اور خوشحالی کے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،عمران ابراہیم بنگلزئی

1 266

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈھاڈر (مسائل نیوز)یوم آزادی زندہ قومیں مناتی ہیں بلوچستان کی قوم نے چودہ اگست منا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ صوبے کے لوگ ایک زندہ قوم سے ہیں اس ملک کی آزادی کے لیئے ہمارے بزرگوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اس کی ترقی اور خوشحالی کے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع کچھی میں موسلا دھار بارش میں ڈی سی آفیس میں یوم آزادی کے حوالے سے ایک سادہ پر وقار تقریب منعقد کی گئی تقریب کا آغاز ڈی سی کچھی میر عمران ابراہیم بنگلزئی اور ایس ایس پی کچھی میر محمد یوسف کریم بھنگر نے پرچم کشائی سے کی اسموقع پر پولیس اور لیویز کے چاق چوبند نوجونواں کے دستے نے سلامی دی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر حافذ محمد طارق،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈھاڈر میر گل منیر مگسی،

- Advertisement -

ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت توسیعی میر ایاز احمد لاشاری،ایکس سی این پی ایچ ای میر عیسی مری، ایکس سی این اریری گیشن سکندر زہری اے سی سنی جلیل احمد،ڈی ایس پی
میر بشیر احمد جمالی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورئمنٹ آزاد خان خجک ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر زاہد احمد، میجر
ر حصلدار ڈھاڈر
میر عبدالحفیظ عباسی،سپرینڈنٹ ڈی سی آفس عبدالحق مستوئی کیشرخالد ڈومکی،ضلعی آفیسران اور دیگر علاقائی عمائدین، صحافی برادری موجود تھی۔یوم آذادی 14اگست کی تقریب سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر کچھی (بولان) میر عمران ابراہیم بنگلزئی نے کہا پاکستان کو بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ہے دنیا بھر کے اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں نے ایک منظم سازش کے تحت ملک کے خلاف منصوبے شروع کر رکھے ہیں جن کو ناکام بنانے کے لیے پاکستان کا ہر سپاہی،شہری اور نوجوان اپنا حصہ ڈالیں ہمیں اس دن کا عہد کااظہار کرنا چاہیے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے دن رات محنت کرنی چاہیے پاکستان دو قومی نظریئے کی بنیاد پر

وجود میں آیا لاکھوں مسلمانوں کی لازوال قربانیوں کا باعث اور ہماری اکابرین کی جدوجہد کا ثمر ہے بلوچستان میں امن کا سورج طلوع ہوچکا ہے پاک افواج،پولیس،لیویز،
ایف سی اور قبائل کے مشترکہ اتحاد واتفاق سے امن کے دشمنوں کے عزائم ناکام ہوچکے ہیں بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب گامزن ہورہا ہے صوبائی حکومت تعلیم صحت روزگارکی فراہمی کے ساتھ ساتھ امن کے قیام میں اہم رول پلے کررہی ہیں بلوچستان کو امن کا گہوراہ بنانے کیلئے پولیس اور لیویز کے جوانوں کی قربانیاں کو رائیگان نہیں جانے دیں گے انہوں نے کہا ضلع کچھی سیلاب سے متاثر ہے مجھے چارج سنبھالے کچھ ماہ ہی ہوئے ہیں مجھے اس بات کی انتہائی خوشی محسوس ہوئی کہ یہاں کے لوگ باوقار ہیں تمام قدرتی آفات کا مقابلہ صبرو تحمل کے ساتھ کرتے ہیں کچھی میں رہنے والی تمام اقوام ایک پھول کے گلدستے کا مانند ہیں انہوں نے کہا کہ مچھ ڈھاڈر سنی بھاگ انتظامیہ پولیس لیویز ایف سی اور یہاں کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ ان سب نے سیلاب کی اس مشکل گھڑی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کر رہے ہیں ڈی سی نے علاقائی بچوں پر
اس بات کا زور دیا کہ
وہ آج کی سائنس اورٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی جدوجہد کو تیزکر کے پاکستان و بلوچستان کو ترقی یافتہ ممالک میں شامل کرنا ہوگا ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہمیں اپنی ذمے داری کا احساس کرتے ہوئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی تقریب کے
آخرمیں ضلعی آفیسران،صحافیوں،
پولیس،لیویز اور دیگر مختلف شعبہ زندگی کے افراد میں تعریفی اسناد اور نقدی انعامات تقسیم کیے آخر میں انتظامیہ نے چائے پارٹی کا اہتتام کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] دے رہا ہے یہ بات میونسپل کمیٹی ڈھاڈر کے چیف آفیسر میر گل منیر مگسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدگان کو کسی قسم […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.