بھارت سے بحرین جانے والے 2 طیاروں کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
کراچی(مسائل نیوز) بھارت سے بحرین جانے والے 2 طیاروں کی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت سے بحرین جانے والے 2 طیاروں کی کراچی ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ ہوئی ہے،دونوں طیارے بھارتی شہر ناگپور سے بحرین جارہے تھے۔دونوں پرائیویٹ جیٹ طیارے چینی کمپنی کے تھے ۔طیاروں کے کپتانوں نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
لینڈنگ کی اجازت ملتے ہی طیاروں کو اتارا گیا۔سی اے اے ذرائع کے مطابق طیاروں کو ری فیولنگ کیلئے لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔طیارے 12گھنٹے تک کراچی ایئرپورٹ پر موجود رہے۔ری فیولنگ کے بعد دونوں طیارہ واپس بحرین کیلئے روانہ ہوگئے۔خیال رہے کہ اس سے قبل 10 دسمبر کو غیر ملکی چارٹرڈ جہاز نے ری فیولنگ کے لیے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ۔
- Advertisement -
۔فلپائن کے چارٹرڈ طیارے نے کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی ۔یہ طیارہ فلپائن سے اڑان بھر کے خلیجی ممالک جا رہا تھا۔ ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ ری فیولنگ کے لیے کراچی ائیرپورٹ پر اترا۔ری فیولنگ پر فلپائنی چارٹرڈ طیارہ خلیجی ممالک کے لیے روانہ ہو گا۔ ۔اس سے قبل اسلام آباد سے لندن جانے والی برٹش ایئرویز کی پرواز کی تاشقند میں ایمرجنسی لینڈنگ کی گئی، مسافر کے انتقال کے بعد طیارے میں فلنگ کے دوران خرابی پیدا ہوگئی۔
برٹش ایئرویز نے تاشقند ایئرپورٹ پر مسافروں کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا جس کے باعث مسافر رُل گئے۔ برٹش ایئرویز کے متاثرہ مسافر چوہدری رضا نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسافر 8 گھنٹے تک جہاز میں رہے، تین گھنٹے سے ایئرپورٹ پر بھی انتظار کررہے ہیں۔ مسافر نے کہا کہ ہمیں کہا گیا ہے دوسرا طیارہآئے گا لیکن ہمیں مزید 13 گھنٹے انتظار کا کہا گیا۔