اسلام آباد (مسائل نیوز)وزیر داخلہ راناثناء االلہ نے پنجاب کے ضمنی انتخاب میں اداروں کی مداخلت سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے الزامات کو مسترد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سوال کیا کہ گذشتہ انتخابات میں کس نے مسلم لیگ ن کے لوگ توڑے اور وفاداریاں بدلوائی گئیں؟ اور کس کے کہنے پر اپنی پارٹی ٹکٹس تقسیم کیے۔
حال ہی میں عمران خان کے کی جانب سے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی تیاری سے متعلق لگائے گئے الزاما کا جواب دیتے ہوئے راناثناء اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ محض دعویٰ نہیں پختہ یقین ہے کہ ہم ضمنی الیکشن ضرور جیتیں گے، مسٹر X یا Y کی مداخلت کے کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ اگر عمران سچا ہے تو بتائے 2018 کا مسٹر X کیا کرتا تھا؟ کیسے مسلم لیگ ن کے لوگ توڑے اور وفاداریاں بدلوائی گئیں؟ اور کس کے کہنے پر اپنی پارٹی ٹکٹس تقسیم کیے؟۔
قبل ازیں انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کوئی ادارہ مداخلت نہیں کر رہا، الزام لگانا عمران خان کی عادت ہے، وہ پہلے یہ بتائیں کہ 2018ء میں مسٹر ایکس کیا کر رہا تھا۔ راناثناء اللہ نے کہا کہ آزاد نقل و حرکت اور عزت ہر شہری کا نقابل تنسیخ حق ہے جو کسی پر بلاوجہ چلائے گا وہ شرارت کا مرتکب ہو گا اور اس کے خلاف ایکشن لیں گے۔راناثناء اللہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ 20 میں سے 16 نستیں جیت لے گی۔دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کیپٹن(ریٹائرڈ)محمد سہیل چودھری نے کہا ہے کہ صاف اور شفاف ضمنی انتخابات کا پر امن ماحول میں انعقاد لاہور پولیس کی ذمہ داری ہے جس کو یقینی بنانے کیلئے وسائل بروئے کارلائے جائیں۔