MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شعیب اختر فریضہ حج کے بعد پاکستان واپس آگئے

0 229

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپسی کے سفر پر رواں دواں ہیں۔ ٹوئٹر پر پاکستان روانگی سے قبل شعیب اختر نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے مداحوں کو حج کی سعادت حاصل کرنے کی اطلاع دی اور سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

ویڈیو میں شعیب اختر کو پاکستان روانگی کے لیے کار میں بیٹھتے دیکھا جاسکتا ہے، اس دوران جاری ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے سعودی وزارت حج سمیت پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

- Advertisement -

ٹوئٹ میں شعیب اختر نے لکھا کہ ’میں نے حج مکمل کرلیا ہے، سعودی حکومت کا خصوصی طور پر شکر گزار ہوں جنہوں نے میرا بہترین خیال رکھا‘۔

خیال رہے کہ شعیب اختر سعودی عرب کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے مکہ پہنچے تھے اور اس دوران ان کی جانب سے تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی جاتی رہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.