MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سوشل میڈیا پر نچلی ذات کیخلاف توہین آمیز تبصرہ کرنے پر بالی وڈ اداکارہ گرفتار

8 294

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (مسائل نیوز)بالی وڈ اداکارہ یوویکا چوہدری کو دلتوں کے خلاف سوشل میڈیا پر تبصرہ کرنا مہنگا پڑگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک شہری نے بھارتی اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر نچلی ذات پر توہین آمیز تبصرہ کرنے پر درخواست دی تھی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہریانہ کی پولیس نے اداکارہ کو گرفتار کیا اور کئی گھنٹے تک ان سے تفتیش کی۔

بعدازاں پنجاب اور ہریانہ ہائیکورٹ نے اداکارہ کی عبوری ضمانت منظور کرلی جس پر انہیں کئی گھنٹوں کے بعد تھانے سے رہا کیا گیا۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ بالی وڈ اداکارہ نے رواں سال مئی میں ایک وی لاگ بنایا تھا جس میں انہوں نے نچلی ذات پر تبصرہ کیا تھا۔

ان کے تبصرے کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم انہوں نے بعد میں معافی بھی مانگی تھی۔

واضح رہے کہ یوویکا چوہدری کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں ‘اوم شانتی اوم’، ’ویرے کی ویڈنگ‘ سمیت متعدد شامل ہیں۔

اس کے علاوہ وہ ٹی وی میں بھی کام کرچکی ہیں اور بگ باس کے 9 ویں سیزن میں شریک تھیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.