MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

راکھی ساونت کا ہنی مون سے قبل عمرہ ادا کرنے کا فیصلہ

0 241

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(مسائل نیوز) حال ہی میں اسلام قبول کرنے کے بعد مسلم بوائے فرینڈ عادل خان درانی سے شادی کرنے والی معروف بالی وڈ ادکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ وہ ہنی مون سے قبل عمرہ ادائیگی کے لیے جائیں گی۔حال ہی میں راکھی نے عادل خان سے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو حیران کردیا تھا۔
تصاویر میں راکھی اور عادل خان کو پھولوں کی مالا جب کہ نکاح کی ویڈیو میں راکھی کو کلمہ پڑھ کر نکاح قبول کرتے دیکھا گیا، بعد ازاں پہلے انکار اور پھر اقرار کے بعد بالآخر اب عادل خان کی جانب سے راکھی سے شادی کی تصدیق کردی گئی ہے۔راکھی اور عادل کے نکاح نامے پر اداکارہ کے نام کے ہمراہ فاطمہ لکھا ہے جس کے بعد راکھی نے بھی اپنا نام تبدیل کرنے سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس سے ان خبروں کی صداقت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
راکھی ساونت اب عمرہ ادا کرنے کی بھی نیت رکھتی ہیں۔انہوں نے بھارتی صحافی سے گفتگو کے دوران کہا کہ عمرہ بہت ضروری ہے کیونکہ ایک بار جب وہاں رشتہ پکا ہو گیا تو اسے کائنات نہیں توڑ سکتی،کیونکہ جسے اللہ جوڑتا ہے اسے کوئی انسان نہیں توڑ سکتا جس پر عادل خان درانی نے بھی کہا کہ ہم عمرہ پر ضرور جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہنی مون کے حوالے سے کچھ چیزیں پلان کر رہے ہیں۔
راکھی ساونت نے یہ بھی بتایا کہ انھیں بھارت میں اسلام قبول کرنے کے حوالے سے کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔

- Advertisement -

۔قبل ازیں راکھی ساونت نے شادی کے بعد حمل ضائع ہونے کا انکشاف کیا ۔بھارت کے سلیبریٹی فوٹوگرافر کی جانب سے ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دعوی کیا گیا کہ راکھی نے ہمیشہ ہمیں ہنسایا اور ہم اسے ہمیشہ لائٹ لیتے رہے لیکن اس کے باوجود راکھی حال ہی میں بہت تکلیف سے گزری ہیں، راکھی نے حال ہی میں مجھے فون پر بتایا کہ یش بھائی میں حاملہ تھی جس کا اعلان میں نے بگ باس مراٹھی شو میں کیا تھا لیکن ہر ایک کو یہی لگا میں مذاق کررہی ہوں لہٰذا کسی نے بھی سنجیدہ نہیں لیا، راکھی نے مجھے فون پر بتایا کہ ان کا حمل ضائع ہوگیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.