MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کے دورہ روس کو عدم اعتماد سے جوڑنا بہت بڑی غلط فہمی ہے

0 204

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دورہ روس کو عدم اعتماد سے جوڑنا بہت بڑی غلط فہمی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے سے متعلق کہا ہے کہ اگر دورہ روس پچھلی حکومت جانے کی وجہ ہوتی تو اس جنگ کے بارے ہمارا موقف مختلف ہوتا، روس یوکرین معاملے پر پاکستان کل بھی نیوٹرل تھا اور آج بھی ہے،۔
چیئرمین پیپلز پارٹی و وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ عمران خان کے دورہ روس کو ان کے خلاف عدم اعتماد سے جوڑنا بہت بڑی غلط فہمی ہے اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ روس یوکرین تنازعہ میں موجودہ حکومت بھی عمران خان حکومت کی طرح غیرجانبدار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دورہ روس پچھلی حکومت جانے کی وجہ ہوتی تو اس جنگ سے متعلق ہمارا مؤقف مختلف ہوتا لیکن روس یوکرین معاملے پر پاکستان کل بھی نیوٹرل تھا اور آج بھی نیوٹرل ہے۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں فوڈ ان سیکیورٹی ہمارے لیے بڑا مسئلہ ہے، جنگ سے پہلے پاکستان یوکرین سے کھاد، گندم اور دیگر غذائی اجناس خرید رہا تھا لیکن روس یوکرین جنگ کی وجہ سے ہمیں مزید فوڈ ان سیکیورٹی کا خطرہ ہے۔خیال رہے کہ روسی سفیر ڈینئل گنیش کا کہنا ہے کہ دورہ روس عمران خان حکومت کے گرنے کی وجہ بنا۔انہوں نے نجی ٹی وی چینل آج نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا ماسکو میں ہونا اور یوکرین پر حملہ ایک اتفاق ہے۔
اگر عمران خان کو پتہ ہوتا تو اس دن کبھی نہ آتے، عمران خان بنیادی طور پر ایک ایماندار آدمی ہے اور وہ اپنے لوگوں کو بہتری چاہتے ہیں۔روس اور یوکرین جنگ کے حوالے سے روسی سفیر نے بتایا کہ روس کو نیٹو کی تقل وحرکت پر بھی تشویش تھی،ہمارے بارڈر پر نیٹو کی نقل و حرکت یوکرین جنگ کی وجہ تھی۔

۔خیال رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کئی بار یہ دعوے کر چکے ہیں کہ روس کا دورہ کرنے پر امریکا ناراض تھا جس کے بعد امریکی سازش کے تحت ان کی حکومت گرائی گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.