MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی والے کہیں کہ وہ عمران کے بیانیے کیساتھ نہیں تو ان سے بات ہوسکتی ہے: عطا تارڑ

0 60

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی والے کہیں کہ وہ بانی تحریک انصاف عمران خان کے بنانیے کے ساتھ نہیں تو ان سے بات ہو سکتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اڈیالہ آئے تو انہیں واپس جانے کا کہا جائے گا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو پہلے ناکے سے ہی واپس بھیج دیا جائےگا، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں آئیں تو ان کی گرفتاری کوبھی خارج ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

- Advertisement -

ایک انٹرویو میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک کو داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی والے کہیں کہ وہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیانیے کے ساتھ نہیں تو ان سے بات ہو سکتی ہے۔

دو روز قبل عطا تارڑ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر کسی کو بھی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جائے گی، نا ہی اڈیالہ جیل کے باہر کسی کو مجمع اکٹھا کرنے کی اجازت ہو گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.