MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور قطر میں اقتصادی، دفاعی اور زرعی شعبوں میں تعاون کے نئے دور کا آغاز

0 93

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان اور قطر نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے اقتصادی، دفاعی اور زرعی شعبوں میں تعاون کے نئے دور کا آغاز کر دیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے دوحہ میں قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شیخ سعود سے اہم ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے دفاعی شعبے، زراعت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ قیادت نے مشترکہ فوجی مشقوں، دفاعی ٹیکنالوجی کے تبادلے اور پیشہ ورانہ مہارت کی اشتراک کی ضرورت پر زور دیا۔

- Advertisement -

قطر کے وزیر دفاع نے دفاعی تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا اور پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

پاکستان اور قطر کے درمیان اقتصادی اور دفاعی روابط کے مضبوط ہونے سے دفاعی صنعت اور برآمدات کو نئی رفتار ملنے کی توقع ہے۔ یہ تعاون جدید ٹیکنالوجی، زرعی ترقی اور سرمایہ کاری میں اضافے کو فروغ دے گا۔

ایس آئی ایف سی پاکستان کی زرعی، اقتصادی اور دفاعی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا رہتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.