لاہور(مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے جلسے سے قبل پیدا ہونے والی صورتحال پر ردعمل دیا ہے۔مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اولین ذمے داری،پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے حقوق کی رکھوالی ہے۔کئی دنوں سے مسیحی برادری اس بات پر سراپا احتجاج ہے کہ چرچ کی گراونڈ میں جلسہ ان کی عبادت گاہ کی توہین ہے۔
جلسہ کرنا تمہارا حق ہے، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نا تمہارا حق ہے نا تمہیں اس کی اجازت ہوگی۔مریم نواز نے مزید کہا کہ اپنی بے مقصد کی سیاست اور فتنے بازی کہیں اور جا کر کرو۔ اس کے لیے پورے سیالکوٹ میں چرچ کے علاوہ اور کہیں جگہ نہیں ملی ؟
قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو چرچ کے گراؤنڈ میں جلسےکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
- Advertisement -
تحریک انصاف چاہےتو کسی اورگراؤنڈ میں جلسہ کرلے۔ عطااللہ تارڑ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کوانتشارپھیلانےکی اجازت نہیں دیں گے، سیالکوٹ گراؤنڈ میں جلسہ کریں،کوئی نہیں روکےگا۔ عطا تارڑ نے کہا کہ پرچم میں سفیدرنگ اقلیتوں کےحقوق کاضامن ہے، مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، مسیحی برادری کےجزبات مجروع نہیں ہونےدیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈوبتی ہوئی معیشت کوبچانےکی کوشش کررہے ہیں، چورڈاکو کوشورکرکےملک کودونوں ہاتھوں سےلوٹا گیا۔ واضح رہے تحریک انصاف کی سی ٹی آئی گراؤنڈ میں بغیر اجازت جلسے کی تیاریاں کرنے پر پولیس نے عثمان ڈار سمیت کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج پی ٹی آئی کارکن منتشر ہوگئے ۔