MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیالکوٹ میں پی ٹی آئی لیڈرشپ کی گرفتاریاں، فردوس عاشق اعوان بھی طویل عرصے بعد منظر عام پر آ گئیں

2 435

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سیالکوٹ(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان بھی طویل عرصے بعد منظر عام پر آ گئیں،انہوں نے سیالکوٹ میں پیدا ہونے والی صورتحال پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کے اندر آج جمہوری رویوں کو ملیا میٹ کیا گیا۔سیالکوٹ میں آج سرکاری مشنیری اور انتظامیہ نے قانون کو پاؤں کے نیچے روند دیا۔
جنہوں نے قانون کی پاسداری کو یقین بنایا تھا انہوں نے ہی قانون کو ملیا میٹ کر دیا۔جس طرح سے اسٹیج پر چڑھائی کی گئی وہ قابل مذمت ہے۔ سیالکوٹ میں پی ٹی آئی لیڈر شپ کی گرفتاریاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ یہ لوگ خوفزدہ ہیں،خوفزدہ ٹولہ عوام کی طاقت کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہیں۔یہ جان چکے ہیں کہ عوام عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

- Advertisement -

عمران خان کے جلسے کے اندر عوام کو آنے سے نہیں روکا جا سکتا، طاقت کے ذریعے اور پولیس کے ذریعے جلسہ روکنے کی کوشش کی گئی۔لیکن ان کو نہیں پتہ جہاں عمران خان کا ایک بینر بھی لگا ہوا وہاں جلسہ خود ہی ہو جائے گا،وہاں پر کسی اسٹیج کی ضرورت نہیں پڑے گی۔خیال رہے کہ سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف اورانتظامیہ کے درمیان جلسے کا معاملہ شدت اختیار کرگیا ہے۔
سیالکوٹ میں تحریک انصاف کی سی ٹی آئی گراؤنڈ میں بغیر اجازت جلسے کی تیاریاں کرنے پر پولیس نے عثمان ڈار سمیت کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج پی ٹی آئی کارکن منتشر ہوگئے۔ پولیس نے کرین کی مدد سے جلسہ گاہ سے سامان ہٹانا شروع کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہیں دی تھی۔ اس موقع پر عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ جیل میں ڈالنے سے کپتان کی محبت کم نہیں ہوگی، ہم جیل سے باہر نکلیں گے، پھر جلسہ کریں گے، عمران خان سیالکوٹ میں جلسہ کرنے آئیں گے، عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، جیلیں بھر دیں گے۔
دوسری جانب ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ یہ مسیحی برادری کی جگہ ہے، مسیحی برادری نےکہا کہ ہماری جگہ پر سیاسی جماعت جلسہ کر رہی ہے، عبادت گاہ کے سامنے زبردستی جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ہم انہیں جلسے کے لیے متبادل جگہ دینے کے لیے تیار ہیں۔مسیحی کمیونٹی نے ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی، ہائیکورٹ کا حکم ہے کہ گراؤنڈ میں جلسے کو روکیں، ڈپٹی کمشنر نے جلسے کی جازت دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ ہمارے پاس ہدایات ہیں کہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما وسابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کو بیرون ملک جانے سے روک دیا […]

  2. […] (مسائل نیوز) عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کے اجلاس میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے تین بڑے نام […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.