MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

0 1,125

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ر رواں ہفتہ کےدوران پنجاب کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔20 سے 24 جون کے دوران بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔

دنیا میں سب سے مہنگا اور سستا پیٹرول کن ممالک میں؟تفصیلات آگئیں

- Advertisement -

تفصیلات کےمطابق بالائی اور وسطی پنجاب سمیت اسلام آباد میں دن کا درجہ حرارت 04 سے06 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب میں دن کا درجہ حرارت 02 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان۔ درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے آنے والے دنوں میں بجلی اور پانی کی طلب میں اضافہ ہوگا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہاکہ کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کے مناسب اقدامات کریں۔ عوام الناس گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.