MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اگر کرکٹر وزیر اعظم بن سکتا ہے تو اداکارہ کیوں نہیں؟ مہوش حیات نے عمران خان کی جگہ لینے کی خواہش ظاہر کردی

8 590

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف اداکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ وہ سیاست میں ضرور آئیں گی، وہ پاکستان تحریک انصاف کے طرزِ سیاست سے متاثر ہیں، یہ نہ صرف تبدیلی لائے بلکہ ایک نئی سوچ بھی لائے۔انہوں نے کہا کہ وہ ملک کی وزیر اعظم بننا چاہتی ہیں، اگر ایک کرکٹر وزیر اعظم بن سکتا ہے تو ایک اداکارہ کیوں نہیں بن سکتی۔ ان سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ عمران خان کے مقابلے میں آنا چاہتی ہیں؟ اس پر مہوش حیات نے کہا کہ وہ عمران خان کے مقابلے

- Advertisement -

میں نہیں آئیں گی لیکن ان کی جگہ کسی کو تو لینی ہے، ان کی جگہ لینے والی وہ خود بھی ہوسکتی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ بچپن میں بہت شرمیلی تھیں لیکن آہستہ آہستہ اس پر قابو پایا، چیزوں کو غور سے دیکھتی رہتی ہیں، وہ یہ نہیں کرتیں کہ سین کرنے کے بعد کمرے میں جا کر بیٹھ جائیں بلکہ وہ چیزوں کو اور کام کو دیکھتی رہتی ہیں، وہ اس لیے بھی ایسا کرتی ہیں کیونکہ وہ مستقبل میں ڈائریکشن کا ارادہ رکھتی ہیں۔مہوش حیات نے کہا کہ انہیں بھوت پریت سے ڈر نہیں لگتا لیکن یہ یقین ہے کہ وہ موجود ہیں، انہیں چھپکلی سے بھی ڈر نہیں لگتا لیکن اسے دیکھ کر گھن آتی ہے۔ انہیں اڑنے والے کاکروچ سے ڈر لگتا ہے، جب بھی وہ ایسا کوئی لال بیگ دیکھتی ہیں تو انہیں یہی خوف رہتا ہے کہ کہیں یہ میرے اوپر ہی آکر نہ بیٹھ جائے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں ان کا کسی کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہے، ان کا مقابلہ اپنے آپ سے ہے، خود پر ہونے والی تنقید کا جواب بہترین کام کے ذریعے ہی دیا جاسکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

8 Comments
  1. […] مرکزی کردار کمالہ خان کی پڑ نانی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ مذکورہ ویب سیریز نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا […]

  2. […] (مسائل نیوز)فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا’ کی اداکارہ مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ سیٹ پر اْن کے لاکھوں روپے کی مالیت […]

  3. […] (مسائل نیوز) پی سی بی نے کرکٹر اعظم خان کو آئندہ برس یو اے ای میں ہونے والی (انٹرنیشنل لیگ ٹی […]

  4. […] نیوز) پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین سے ملاقات کی تصویر شیئر […]

  5. […] (مسائل نیوز)پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کے حوالے سے افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ انہوں نے اپنی […]

  6. […] (مسائل نیوز)معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ اْن لوگوں میں سے نہیں ہیں جو خاموش بیٹھ […]

  7. […] (مسائل نیوز) پاکستان شوبز اندسٹری کی خوب رو اداکارہ مہوش حیات نے ہیلی کاپٹر چلانا بھی سیکھ لیا […]

  8. […] وہاج علی نے پاکستانی فنکاروں کو اہم مشورے دیتے ہوئے، اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے کے خواہش ظاہر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.