عوامی مسائل کے حل میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے،ثناماہ جبیں عمرانی
سبی(مسائل نیوز)ہائی کورٹ آف بلوچستان کے فیصلے کے بعد بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں زور شور سے جاری سبی،لہڑی،بختیارآباد میں سخت مقابلے متوقع امیدوار لسٹیں جمع کرانے میں مصروف ہیں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کو مختلف سیاسی جماعتوں نے چھ ماہ تک منسوخی کے لیے بلوچستان ہائی کورٹ میں پٹیشن دائیر کیے اور الیکشن کمشنر آف بلوچستان کو درخواستیں بھی دی گئی تھی جن پر فیصلہ الیکشن کمیشن کے حق میں دیا اور اسکی خودمختیاری کو چیلنج نہیں کیا گیا الیکشن کمیشن آف بلوچستان بھی اپنے موقف پر برقرار ہے بلدیاتی الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے موسم گرما میں اضافے کے ساتھ ساتھ سیاسی سرگرمیاں بھی عروج پرنظر آرہی ہیں بلدیاتی الیکشن میں سیاسی جماعتوں کا کٹھ جوڑ اور مشارت جاری ہیں اور میدان میں آذاد امیدواروں سمیت نئے چہرے بھی سامنے متوقع ہیں جن میں نوجوانوں کی کثیر تعداد کاغذات نامذدگی لیتے دکھائی دے رہے ہیں بلدیاتی الیکشن میں ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جبکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سبی ندیم پلال اصغر پلال اسسٹنٹ کمشنر سبی ثنا ماہ جبیں عمرانی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وحیدشریف عمرانی کو ریٹرننگ آفیسر الیکشن کمیشن مقرر کیاگیا ہے کاغذات نامذدگی جمع کرنے کی تاریخ قریب آتے ہی سیاسی سرگرمیاں مذید تیز ہوتی جارہی ہیں امید ہے اس بار بلدیاتی الیکشن میں مورثی سیاست کا خاتمہ کر کے نئے نوجوان ابھریں گے اور عوامی مسائل کے حل میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔
[…] میں قومی اسمبلی کے حلقہ 237 پر ضمنی انتخاب کے لئے ریٹرننگ آفیسر نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی روک لئے ہیں۔تفصیلات کے […]