نئے شامل ہونیوالے دوست فکرباچاخان کوگھرگھرپہنچاکردم لینگے،مابت کاکا
ہرنائی(ویب ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکاکے مطابق21جنوری کوفخرافغان باچاخان کی 34ویں رہبرتحریک خان عبدالولی خان کی16ویں برسی کےموقع پرشہید گل شاہ خان گراو¿نڈمیں منعقدہ جلسہ عام کی تیاریاں زوروشورسے جاری ہےاس سلسلے میں ضلع بھرمیں اولسی رابطہ مہم،ڈورٹوڈور کمپئین،ہرنائی اورشاہرگ بازارمیں استقبالیہ کیمپ،شہرکوسرخ جھنڈیوں،
خیرمقدمی بینرز،پو سٹرز،سٹیکرز ،فلیکسزسے مزین کیاجاچکاہےلوگوں میں جلسہ بارےجوش وخروش پایاجاتاہے اور امیدکی جارہی ہےکہ21جنوری کو عظیم الشان جلسہ منعقدہوگاانہوں نےہرنائی کےغیوراولس سے اپیل کی کہ وہ جلسے میں بھرپورشرکت کریں دریں اثناعوامی نیشنل پارٹی کےصوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکاصوبائی نائب صدراصغرعلی ترین ضلعی صدرولی دادصوبائی نائب صدرحاجی انورشاہ صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ کاکڑصوبائی
- Advertisement -
سالاراعلی غنی درانی ضلعی جنرل سیکرٹری کامران ترین ملک ظریف ترین سیدیوسف شاہ ملک زمان ترین ملک محمودلونی نے ہرنائی بازار،شاہرگ بازاراستقبالیہ کیمپ کےافتتاحی تقریب،شاہرگ شین روڈکلی خروٹ اباد،کچہ پکہ کالونی شاہرگ میں ورکرزاجلاس سےخطاب کےدوران کیااس موقع پر کلی خروٹ آباد سے محمد زمان محمد عثمان محدزمان،محمدعثمان،عبدالرزاق ،روزی محمدبخت جہان زادہ امیر محمد محمد،نورمحمد،مزارخان،خان محمد محمد،محمدعظیم،
بشیرخان،فیروزخان،رازمحمد خان گل ساعت ملوک محمدنیازمحمدغازی جمعہ گل جان محمد،نورمحمد،سیدمحمدنےعوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کیامقررین نےنئےشامل ہونیوالوں کو اس امیدکےساتھ مبارکباددی کہ وہ فعال ومنظم ہوکرقومی تحریک میں ذمہ داری کیساتھ کردارادکرینگے اور یہ امرخوش آئندہے کہ پشتون خواوطن کے طول وعرض سے سیاسی کارکنان قبائلی عمائدین نوجوان محنت کش آئےروزپارٹی صفوں کاحصہ بن رہے ہیں انہوں نے اس توقوع کااظہارکیاکہ نئے شامل ہونیوالے دوست فکرباچاخان کوگھرگھرپہنچاکردم لینگے علاوہ ازیں صوبائی ذمہ داران آج محلہ غریب آبادہرنائی میں شمولیتی تقریب،پشتون سٹوڈ نٹس فیڈریشن کےکنونشن،یونین کونسل سپین تنگی اولسی جرگےمیں شرکت کرینگے۔