زمین کا تنازع 2 بھائیوں کی جان لے گیا، تیسرا تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل
شکارپور (مسائل نیوز) شکارپور میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 2 بھائی جان سے گئے، تیسرا شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
- Advertisement -
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق زمین کے دیرینہ ت تنازع پر گھر بھر میں خوشیاں بکھیرنے والے 2 سگے بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ شکار پور کے نواحی علاقے میاں صاحب میں 3 بھائی پیشی پر جا رہے تھے کہ مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
2 بھائی گولیوں کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تیسرا شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔