MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مہنگائی کےستائے عوام کےلیے بری خبر، 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

0 9

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے ورکنگ مکمل کرلی، اوگرا قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گی۔

پیٹرولیم ڈویژن وزیراعظم سے منظوری کے بعد کل نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرے گا، نئی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری سے ہو گا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.