MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نورا فتحی نے جیکولین فرنینڈس کیخلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا

1 234

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (مسائل نیوز) بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی نے جیکولین فرنینڈس کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا ہے۔نورا کا الزام ہے کہ جیکولین نے بدنیتی کی وجہ سے ان کے خلاف ہتک آمیز الزامات لگائے۔نورا فتحی نے کہا کہ جیکولین نے

- Advertisement -

مجرمانہ طور پر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی تاکہ اپنے مفاد کے لیے میرا کیریئر تباہ کرسکیں۔جیکولین فرنینڈس اور نورا فتحی دونوں اداکاراں سے بھارت کی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کی تھی۔جیکولین نے عدالت میں تحریری جواب داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ایجنسی کی طرف سے اس کیس میں غلط شامل کیا گیا ہے جبکہ نورا فتحی جیسی شخصیات جنہوں نے سکیش چندرشیکھر سے تحائف وصول کیے ان کو گواہ بنا دیا گیا ہے۔نورا فتحی نے ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرا اس سارے معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ سکیش چندراشیکھر سے میرا کوئی براہ راست رابطہ نہیں، صرف ان کی اہلیہ لینا ماریہ کے ذریعے بات ہوتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] میں سراہا جا رہا ہے ان خیالا ت کا اظہار معروف سرلنکن اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے دنیا بھر میں مقبول آن لائن گیموں کے پلیٹ فارم فئیر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.