MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

متحدہ عرب امارات نے غیرملکی مسافروں پر نئی پابندی عائد کردی

1 249

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)متحدہ عرب امارات نے غیرملکیوں کیلیے پاسپورٹ میں خاندانی نام شامل کرنے کی شرط کو لازمی قرار دے دیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق متحدہ عرب امارات کے امیگریشن حکام کی جانب سے مسافروں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے، جس میں کہاگیا ہے کہ پاسپورٹ میں سنگل نام والے مسافروں کی امیگریشن نہیں کی جائے گی۔ٹریول ایڈوائزری میں واضح کیا گیا ہے کہ 21 نومبر سے متحدہ عرب آنے والے مسافروں کو پاسپورٹ میں اپنے نام کے ساتھ خاندانی نام (سرنیم) لکھوانا لازمی ہوگا، بصورت دیگر انہیں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔حکام نے ائیرلائینز انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاسپورٹ پر مکمل اور درست نام دیکھنے کے بعد ہی مسافروں کو ٹکٹ جاری کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) متحدہ عرب امارات کے شاعر نے پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دے دیا، جن کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.