سندھ بلدیاتی انتخابات میں جیت پی ٹی آئی کی ہوگی، فواد چوہدری
لاہور(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جیت پی ٹی آئی کی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی، حیدر آباد اور دادو کے غیور شہری آج امن ترقی اور خوشحالی کے لیے بلے پہ ٹھپہ لگائیں گے، انشاءاللہ سندھ بلدیاتی انتخابات کے اس دوسرے مرحلے میں شاندار جیت تحریک انصاف کی کامیابیوں میں ایک اور آضافہ ہوگی، دہشت گردی، لسانیت اور نفرت کی سیاست کے خلاف تحریک انصاف ہی کھڑی ہے۔
- Advertisement -
خیال رہے کہ صوبہ سندھ میں بلدیاتی الیشکن کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں پولنگ جاری ہے، صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، کراچی کے 25 ٹاؤنز کی 246 یو سیز کے 984 وارڈز پر ووٹنگ ہو رہی ہے، 7 اضلاع کی ان 246 یونین کمیٹیز کے لیے ہر ووٹر 2 ووٹ ڈالے گا۔
بتایا گیا ہے کہ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد ڈویژن کے 9 اضلاع میں بھی آج بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، حیدرآباد میں 2551 اس کے علاوہ دادو میں 1436، جامشورو میں 839، ٹنڈوالہیار میں 781، مٹیاری میں 715 اور ٹنڈومحمد خان میں 452 امیدوار مختلف نشستوں پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی الیکشن تمام انتظامات مکمل کیے گئے ہیں، آج 1 کروڑ 32 لاکھ 83 ہزار 696 افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جس کے لیے 8706 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، مردوں کے لیے 1204 اورخواتین کے لیے 1170پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جب کہ مشترکہ طور پر 6332 اور 389 امپروائزڈ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔
[…] (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ خواجہ سعد رفیق کا بیان توجہ کا متقاضی […]