MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میری گھڑی میری مرضی ! میری گوگی میری مرضی ،شرجیل انعام میمن نے طنزیہ ٹوئٹ میں بہت کچھ کہہ ڈالا

0 221

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ” میری گھڑی میری مرضی ، میری گوگی میری مرضی ، میرے فارن اکاؤنٹس میری مرضی ، میری منی لانڈرنگ میری مرضی ، میرے چندے کے پیسے میری مرضی ، میری کے پی کے کی بی آر ٹی میری مرضی ، میرا مالم جبہ میری مرضی ، میرا ھیلی کاپٹر میری مرضی ؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مرضی مرضی کی رٹ لگائی ہوئی ہے ،کیا پاکستان کو عمران خان اپنی جاگیر سمجھتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کسی کی مرضی اور خواہشات پر نہیں چل سکتا۔ پاکستان کے پاس تحریری متفقہ آئین موجود ہے اور قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔ بہت جلد عمران خان قانون کی گرفت میں ہونگے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.