MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹی20 ورلڈکپ فائنل؛ عمران خان کو قومی ٹیم کیلئے پیغام

1 281

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

میلبرن(مسائل نیوز) 1992 کی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے کپتان عمران خان نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان ٹی20 ورلڈکپ جیتنے صلاحیت رکھتی ہے۔

سماجی رابطےت کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتان عمران خان نے کہا کہ آج بھی پاکستانی ٹیم کیلئے وہی پیغام ہے جو 1992 میں دیا تھا، آج کے دن کا لطف اٹھائیں کیونکہ مشکل سے ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا موقع ملتا ہے، آپ جیت جائیں گے اگرخطرہ مول لینے کوتیار ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم کی فتح پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ایک جشن کی سی کیفیت ہے کیوں کہ غالبا انگلینڈ کی طرح ہمارے لیے بھی یہاں تک پہنچنا آسان نہیں تھا۔

سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا مزید کہنا تھا میرا خیال ہے کہ پاکستان ایک بہترین ٹیم ہے اور ہم فائنل جیت سکتے ہیں ان شاءاللہ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) ٹی20 ورلڈکپ کے دوران ٹیم ڈاکٹر کو ڈریسنگ روم سے دور رکھنے کا انکشاف […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.