MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹی20 ورلڈ کپ فائنل؛ وزیراعظم کی قومی ٹیم کیلیے نیک خواہشات

0 218

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی جیت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم نے لکھا کہ ’’ٹیم پاکستان! آپ نے ورلڈ کپ فائنل تک پہنچنے کے لیے تمام مشکلات کو شکست دی ہے۔

وزیراعظم نے کہا میں جانتا ہوں کہ آپ میں جیتنے کا جذبہ، حوصلہ اور عزم ہے، اپنے آپ پر یقین رکھیں اور اپنا بہترین کھیل کھیلیں، پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل آج میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جانا ہے۔ 30 سال قبل قومی ٹیم نے اسی گراؤنڈ میں انگلینڈ کو شکست دے کر 1992 ورلڈ کپ کا فائنل جیتا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.