MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم شہباز شریف 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

2 256

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 19 ستمبر کی شام نیویارک پہنچیں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دورہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کریں گے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب 23 ستمبر کو ہوگا، اقوام متحدہ سے خطاب کے بعد شہباز شریف وطن واپس روانہ ہوں گے۔

خیال رہے ملک میں سیلاب سے نقصانات کا فوری تخمینہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، شہباز شریف سیلاب کی تباہ کاریوں کی رپورٹ جنرل اسمبلی میں پیش کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] پور(مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کے اگست اور ستمبر کے بجلی کے بلز معاف […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ستمبر میں بھی 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.