احتساب عدالت نے میر شکیل الرحمٰن سمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
لاہور(ویب ڈیسک)لاہور کی احتساب عدالت نے جنگ، دی نیوز اور جیو کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن سمیت تمام ملزمان کو پرائیویٹ پراپرٹی کیس میں باعزت بری کر دیا ہے۔احتساب عدالت لاہور میں میر شکیل الرحمٰن کے خلاف پرائیوٹ پراپرٹی کیس زیر سماعت تھا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں نومبر 2020ءمیں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ایڈیٹر انچیف جنگ جیو میر شکیل الرحمٰن کی 34 سال پرانےنجی پراپرٹی کیس میں ضمانت منظور کی تھی۔
- Advertisement -
درخواست ضمانت کیس کے دوران جسٹس یحییٰ آفریدی نے استفسار کیا تھا کہ یہاں لاءافسروں کو بھی اضافی زمین اسی قیمت پرملی، انکے خلاف نیب کامقدمہ بنا؟میر شکیل الرحمٰن کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے موکل پر قومی خزانے کو ایک پینی کا بھی نقصان پہنچانے کا الزام نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک ہی دن وارنٹ جاری کیے اور اسی روز منظوری دی گئی،
نیب نےسابق ڈی جی ایل ڈی اے،ڈائریکٹرلینڈ سمیت کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا۔جسٹس قاضی امین کا کہنا تھا کہ یہ بہت افسوس ناک کہانی ہے، کیا صوبے کو کوئی نقصان ہوا؟وکیل امجد پرویز نے کہا کہ ایل ڈی اے میر شکیل کے خلاف شکایت کنندہ ہے نہ اس نے کوئی کارروائی کی،اس جگہ ایل ڈی اے سے نقشہ منظور کروا کے مکان بنایا،ایل ڈی اے نے واجبات نہیں مانگے، الزام لگایا 4 کنال12 مرلے اضافے زمین کی قیمت مارکیٹ ریٹ کے مطابق نہیں دی۔