MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاہد آفریدی نے لاہور قلندرز کی کپتانی کرنے سے اس لئے منع کیا تاکہ میری بولنگ متاثر نہ ہو ،شاہین آفریدی

2 211

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ شاہد آفری نے لاہور قلندرز کی کپتانی کرنے سے اس لئے منع کیا میری بولنگ متاثر نہ ہو، بطور کپتان جب کسی بولر کو مار پڑتی تھی تو میری کوشش ہوتی تھی کہ ماحول ہلکا پھلکا رہے ۔ ایک انٹرویومیں شاہین آفریدی نے بتایا کہ کم عمری میں کپتانی ملنے کے بعد لوگوں کے لیے یہ قبول کرنا کافی مشکل تھا، بہت سے لوگوں نے کہا کہ اس سے میری بولنگ متاثر ہوگی۔
شاہین نے کہا کہ میری کوشش تھی کہ میں اپنا زیادہ فوکس بولنگ پر ہی رکھوں، لاہور قلندرز کا شکریہ جنہوں نے مجھ پر اتنا بھروسہ کیا ۔ پروگرام کے میزبان نے کرکٹر سے سوال کیا کہ کیا آپ کے سسر شاہد آفریدی نے آپ کو لاہور قلندرز کی کپتانی لینے سے منع کیا تھا جواب میں شاہین نے بتایا کہ ‘ انہوں نے اسی لیے منع کیا تھا کہ کہیں میری بولنگ خراب نہ ہو کیونکہ چھوٹی عمر میں کپتانی کا دباؤ کافی زیادہ ہوتا ہے، ظاہر ہے انہوں نے کپتانی کی ہے اور انہیں اس بات کا علم ہے ۔

- Advertisement -

اس سوال کے جواب میں شاہین نے بتایا کہ بطور کپتان جب کسی بولر کو مار پڑتی تھی تو میری کوشش ہوتی تھی کہ ماحول ہلکا پھلکا رہے، اسی لیے میں جاکر انہیں گلے لگاتا تھا، ان کی ہمت باندھتا تھا، کہتا تھا کہ جو ہوگیا سو ہوگیا اب آگے دیکھنا ہے، اس لیے بولر اور میں وہ وقت انجوائے کرتے تھے۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ الحمد اللہ اب ایسا کچھ نہیں ہے، ہم متحد ہوکے کھیلتے ہیں، پاکستان کے لیے کھیلنا ہے، اس وقت ٹیم میں سب کھلاڑی نوجوان ہیں، سب ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں اور کرکٹ انجوائے کرتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی کرکٹر محمد شامی کی متنازع ٹوئٹ پر انہیں آڑے […]

  2. […] (مسائل نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ملتان ٹیسٹ کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.