منڈی بہاﺅ الدین (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنا ہماری بڑی غلطی تھی،شریف خاندان کے ہر پلان کیلئے تیار ہیں، انہیں صرف شکست نہیں ہوگی جیل بھی جائیں گے،آج عدالتیں آزاد ہیں ،اگر شہباز شریف بے قصور ہیں تو کیوں عدالت سے بھاگ رہے ہیں؟مریم صاحبہ کہتی ہیں میرے پاس ٹیپیں ہیں، کبھی آپ نے سنا ہے سیاستدان ٹیپ کے ذریعے کسی کو بلیک میل کریں،30 برس بعد پاکستان کی اسمبلی ڈیزل کے بغیر چل رہی ہے،
- Advertisement -
جب تک زندہ ہوں کبھی این آر او نہیں ملے گا، قوم کا پیسہ واپس کرنے تک ڈاکوو¿ں کے پیچھے جاو¿ں گا۔جمعہ کو جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے کبھی ایک بیماری تو کبھی دوسری بیماری میں مبتلا ہونے کی باتیں سامنے آئیں، نواز شریف کی پلیٹ لیٹس کی بات ہوتی ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ شاید نواز شریف آج گئے یا کل، لیکن ایسا نہ ہوا، دراصل ہم نے نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دے کر سب سے بڑی غلطی کی۔
اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ڈاکوو¿ں کا گلدستہ ہے اس گلدستے میں شامل ایک شخص کو مولانا نہیں کہوں گا جو ہر تین ماہ بعد حکومت گرانے کی بات کرتا ہے، فضل الرحمان بارہواں کھلاڑی ہے، تین سال بعد اسمبلی ڈیزل کے بجائے سولر پر چل رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ چوروں میں ایک بڑا میاں ہے؟۔وزیراعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی، امریکا، یورپ، جرمنی، ترکی اور دیگر ممالک میں کئی کئی دہائیوں بعد مہنگائی بلند ترین سطح پر ہے،