MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی پنجاب ضمنی انتخابات میں کلین سویپ کرے گی

1 222

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ جو صورتحال میدان میں ہے اس کے مطابق تحریک انصاف پنجاب ضمنی انتخابات میں کلین سویپ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نہ صرف جلسے بلکہ تمام تر سروے بھی اس کی نشاندہی کر رہے ہیں-ایسی دلچسپی تو عام انتخابات میں بھی نہیں تھی-فیصل جاوید نے کہا کہ نون لیگ دھاندلی کی پوری کوشش میں ہے- اللّٰہ حق اورسچ کو کامیاب کرے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام جس کو چاہیں حکومت میں لائیں۔ مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف زبردست احتجاج ہوا اور اب پوری قوم جاگ گئی ہے، یہ پاکستان کے پاس ایک نادر موقع ہے کہ شفاف انتخابات میں جا کر قوم کا مطالبہ پورا کریں گے۔فیصل جاوید نے کہا کہ عوام جس کو چاہیں حکومت میں لائیں اور عوام کی امنگوں کی ترجمان سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں۔

- Advertisement -

یہاں واضح رہے کہ پنجاب ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف فیورٹ قرار قرار دی گئی ہے۔ 17 جولائی کو شیڈول پنجاب کے 20 حلقوں کے ضمنی الیکشن سے قبل نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کی جانب سے ان حلقوں کے ووٹرز کی رائے جانے کیلئے ایک سروے کیا گیا۔ دنیا نیوز کے پروگرام آج کامران خان میں اس سروے کے حوالے سے بتایا گیا کہ تحریک انصاف کو عوام کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے، 17 جولائی کے الیکشن کیلئے پی ٹی آئی واضح طور پر فیورٹ لگ رہی ہے۔
ایک طرف عوام مہنگائی کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے پی ڈی ایم کی حکومت سے سخت نالاں ہے، تو دوسری جانب عمران خان کا بیانیہ بھی بے حد مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔ضمنی الیکشن والے حلقوں میں عوام کی رائے کی موجودہ صورتحال کے مطابق تحریک انصاف کو اکثریتی نشستوں پر فتح حاصل ہونے کا امکان ہے۔ تحریک انصاف کو 16 جبکہ ن لیگ کو 4 نشستوں پر فتح ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ خاص کر ن لیگ کے گڑھ لاہور میں بھی سوائے ایک نشست کے، باقی تمام نشستوں پر تحریک انصاف کا پلڑہ بھاری بتایا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)پنجاب کے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.