MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عوام کی جان ومال کا تحفظ اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، سہیل الرحمان بلوچ

0 264

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ( ویب ڈیسک)کمشنر کوئٹہ ڈویڑن سہیل الرحمان بلوچ صدارت کوئٹہ ڈویڑن میں امن وامان کی مجموعی صور تحال اور موجود ہ سیکورٹی انتظاامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ عرفان میمن ،ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویڑن ڈاکٹر یاسر خان ، ڈپٹی کمشنر پشین ظفرعلی ،ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منیر کاکڑ ،ڈپٹی کمشنر چمن جمعہ داد خان ،ایس پی سکیورٹی حلیم خان ،ایس پی قلعہ عبداللہ علی کا سی ،اسسٹنٹ کمشنر

- Advertisement -

کوئٹہ ڈویڑن بابر خان اور سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آفیسران اور نما ئندے موجود تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ موجود ہ صورتحال کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لے کر فول پروف کئے جائیں ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارئے امن وامان کی صور تحال کے حوالے سے جائزہ اجلا س منعقد کریں۔کوئٹہ ڈویڑن میں دہشت گردی کی روک تھام اور دہشت گردوں

کی سر کو بی کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھا ئے جائیں۔اس سلسلے میں تمام اداروں کے باہمی اشتراک اور تعاون سے امن وامان کی صورتحال بہتر بنائیں ، امن و امان کی بہتری اور جرائم پر قابو پانے کیلئے پولیس اور لیویز کا کردار اہمیت کی حامل ہیں۔سرحدی علا قوں میں لوگوں کی نقل و حمل اور آمد ورفت پرکڑی نگرانی رکھی جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.