MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی سمری ایک بار پھر صدر کو بھیج دی گئی

0 521

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری ایک بار پھر صدر پاکستان کو بھیج دی گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر صدر مملکت ڈاکتر عارف علوی کو ارسال کردی ہے ، نئی ایڈوائس کو 10 دن مکمل ہونے پر گورنر پنجاب خود ہی برطرف ہوجائیں گے ۔
بتاتے چلیں کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پہلے بھی ایک سمری صدر مملکت کو بھجوائی تھی جو کو 14 دن مکمل ہوچکے ہیں تاہم صدر مملکت نے اس سمری پر کوئی آرڈر جاری نہیں کیا جس کے بعد وزیراعظم نے ایک بار پھر گورنر پنجاب عمر چیمہ کو ہٹانے کی ایڈوائس صدرمملکت کو بھجوا دی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اگر اس سمری پر بھی عمل نہ بھی ہوا تو قانون کے تحت 10 روز کے بعد گورنر پنجاب خود ہی برطرف ہوجائیں گے جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ساتھ ہی نئے گورنر کی تقرری کی ایڈوائس بھی صدر کو بھیج دیں گے۔
خیال رہے کہ پہلے جب حکومت نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا تھا تو اس پر عمر سرفراز چیمہ نے کہا تھا کہ جب تک صدر پاکستان عہدے سے نہیں ہٹاتے میں گورنر پنجاب ہوں ، وزیراعظم کے پاس مجھے عہدے سے ہٹانے کا اختیار نہیں ، انہوں نے کہا کہ گزشتہ 4 سال انہوں نے عمران خان سے این آر او لینے کی کوشش کی ، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق جو کچھ ہوا وہ قوم نے دیکھا ، کل جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے ، گزشتہ روز ارکان پنجاب اسمبلی پر تشدد کیا گیا ، پنجاب اسمبلی کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ، دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کن لوگوں کو اقتدار دیا جارہا ہے۔
ادھر پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء عطاء تاڑر نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کیخلاف سنجیدگی سے آرٹیکل 6 کی کارروائی شروع کرنے جا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ آئین کی تشریح کرنا عدالتوں کا کام ہے، اگر گورنرحکم نہیں مان رہے تو کسان ، مزدور بھی نہیں مانے گا ، گورنر پنجاب کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہونی چاہیئے اس لیے سنجیدگی سےآئین کےآرٹیکل 6 کی کارروائی شروع کرنے جا رہے ہیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.