وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں کی پیش گوئی پر فوری اقدامات کی ہدایات
اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے جون کے آخری ہفتے میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی پر فوری اقدامات کی ہدایات جاری کی ہیں وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کو صوبوں اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے پیش بندی کی جائے.
وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ نشیبی علاقوں، زیادہ بارشوں کی زد میں آنے والے علاقوں میں ابھی سے انتظامات یقینی بنائے جائیں اور پیشگی حفاظتی انتظامات، امدادی سازوسامان کی دستیابی کے لیے بروقت اقدامات کیے جائیں وزیراعظم نے وفاق اور صوبوں کے اشتراک عمل سے جامع حکمت تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے.
- Advertisement -
شہباز شریف نے زرعی علاقوں میں فصلوں، مویشیوں کی حفاظت اور نقصانات سے بچنے کی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا ہے کہ خطرے کی زد میں آنے والے علاقوں کے مکینوں کو بروقت خبردار کیا جائے اور محفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے وزیراعظم نے نقاصی آب ، نالوں اور آبی گزرگاہوں کی صفائی اور سپرے کے انتظامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے.
دوسری جانب ملک میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہو گیا پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے کئی مقامات پر بارش ہوئی ہے ہرنائی میں طوفانی بارش اور ڑالہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اونچے درجے کے سیلابی ریلے سےایک پل بہہ گیا بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی. ہرنائی میں ہفتہ اتوار کی درمیانی شب شدید طوفانی بارش کا سلسلہ تقریباً ایک گھنٹے جاری رہا بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، اونچے درجے کے سیلابی ریلے سے ہرنائی کوئٹہ قومی شاہراہ پر پلوسین پل کے ایک حصے کونقصان پہنچا پانی کے ریلے زرعی زمینوں کو سیراب کرنے والی پانی کے پل کو بھی بہا کرلے گئے اونچے درجے کے سیلابی ریلوں اور شدید ژالہ باری کے باعث زرعی زمینوں اور کھڑی فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ دوسری جانب بے خیموں میں مکین زلزلہ زدگان کے مکانات بارش اور سیلابی ریلوں کے باعث گرگئے.
فیصل آباد، جھنگ سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا چنیوٹ میں ژالہ باری نے گرمی دور بھگا دی لاہور ، رائے ونڈ اور قصور میں بھی تیز ہوائیں چلیں کوہلو اورسبی میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے.