MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

الیکشن کمیشن کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات

0 237

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے وقت کارکنوں کا الیکشن کمیشن میں آنے اور ہنگامہ آرائی کا خدشہ،الیکشن کمیشن اور ریڈ زون میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر دئیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی سکیورٹی پر رینجرز،ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔انتظامیہ نے آنسو گیس کے شیل بھی بڑی تعداد میں الیکشن کمیشن پہنچا دئیے ہیں۔
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے پولیس افسران کی زیر نگرانی ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جن میں ایف سی اوررینجرز کے جوان بھی شامل ہیں۔سکیورٹی انتظامات کے تحت الیکشن کمیشن میں کیس سے غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے جبکہ ریڈ زون میں بھی داخلہ محدود ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے آج دوپہر 2 بجے توشہ خانہ ریفرنس کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر فریقین کو گزشتہ روز نوٹسز جاری کئے گئے۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے وقت فول پروف سکیورٹی مانگی تھی۔خط میں کہا گیا کہ توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے وقت کارکنان کے آنے کا خدشہ ہے،ریڈ زون اور الیکشن کمیشن کی عمارت کے ارد گرد سکیورٹی تعینات کی جائے۔الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے وقت فول پروف سکیورٹی مانگی۔الیکشن کمیشن نے ضلعی انتظامیہ کو پولیس کی بھاری نفری کیلئے خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا کہ توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے وقت کارکنان کے آنے کا خدشہ ہے، ریڈ زون اور الیکشن کمیشن کی عمارت کے ارد گرد سکیورٹی تعینات کی جائے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ 19 ستمبرکو محفوظ کیا تھا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اگست میں اراکین قومی اسمبلی کی درخواست پر عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجا تھا جس میں ان کی نااہلی کی درخواست کی گی تھی جبکہ اس کیس کا فیصلہ 19 ستمبر کو محفوظ کیا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.