MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیکرٹری الیکشن کمیشن آپ سن لیں انتخابات کیلئے پیسے نہیں ہیں،قائمہ کمیٹی خزانہ نے فنڈنگ کے حوالے سے پارلیمانی بل مسترد کردیا

0 210

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)قائمہ کمیٹی خزانہ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کیلئے فنڈز دینے کے معاملے پر فنڈنگ کے حوالے سے پارلیمانی بل مسترد کردیا، قائمہ کمیٹی خزانہ نے کہاکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن آپ سن لیں انتخابات کیلئے پیسے نہیں ہیں۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا،عائشہ غوث بخش نے کہاکہ ہماری اگلے سال کی ساری فنانسنگ قرض کی بنیاد پر ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ سپریم کورٹ میں 21 ارب کی فنڈنگ پر جواب دیناہے،الیکشن کیلئے بجٹ میں صرف5 ارب روپے جاری ہوئے۔

رکن کمیٹی برجیس طاہر نے کہاکہ سیکرٹری الیکشن آپ سن لیں آپ کیلئے پیسے نہیں ہیں،خزانہ کمیٹی نے فنڈنگ کے حوالے سے پارلیمانی بل مسترد کردیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.