فیصل آباد (ویب ڈیسک)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور اپوزیشن ترلے منتوں پر آگئی ہے ،تحریک انصاف جمہوری جماعت اور جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور عمران خان کی وجہ سے اپوزیشن کی چائے کی دکان چل پڑی ہے، یہ جو مرضی کرلیں حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑےگااور وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں موجودہ حکومت آئینی مدت پوری کرے گی ،عوامی خدمت کی بنیاد پر اگلے پانچ سال بھی پی ٹی آئی کے ہوں گے۔
- Advertisement -
اتوار کی سہ پہر میاں ٹرسٹ ہسپتال فیصل آباد کے دورہ اور ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ آج آصف زرداری اور شہباز شریف عمران خان کی طرف سے احتساب کے خوف سے ان ان لوگوں کے دروازوں پر جاکرمنتیں ترلے کر رہے ہیں جنہیں اپنے اقتدار کے دور میں یہ لوگ ملنا اور سلام تک لینا پسند نہیں کرتے تھے اور یہی وہ شہباز شریف تھے جو کہتے تھے کہ زرداری کا پیٹ پھاڑ کر اس سے لوٹی ہوئی رقم نکلواو¿ں گا اور گھسیٹ کر چوراہوں میں لٹکاوں
گامگر آج یہی لوگ اپنے آپ کو احتساب سے بچانے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ پیٹ ملا اور انتہائی ڈھٹائی سے پیا ر کی پینگیں بڑھا رہے ہیں اور یہ کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے کہ ان کی وجہ سے اپوزیشن کی چائے کی دوکان چل پڑی ہے حالانکہ عمران خان نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ جب احتساب کا عمل شروع ہوگا تو یہ سارے چور لٹیرے اکٹھے ہو جا ئیں گے اور وہی ہورہا ہے لیکن عمران خان نے واضح طور پر کہہ دیا ہے