تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر 22کروڑ عوام نے خوشی کا سانس لیا ہے،ساجدہ بنگلزئی
کوئتہ(مسائل نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کوئٹہ ڈویژن کی سیکریٹری اطلاعات ساجدہ بنگلزئی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر 22کروڑ عوام نے خوشی کا سانس لیا ہے عوام کی مشکلات میں کمی کی ایک نئی کرن پیدا ہوئی ہے آئین اور قانون کے تحت تبدیلی آئی ہے ایک مسخرے اور آئین شکن کا دور تھا ختم ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا نااہل حکمرانوں کو ہٹا دیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا مقصد انتقام نہیں ملک کو ترقی اور استحکام دینا ہے نئی حکومت نے معیشت کرنی ہے عوام کی حالت بہتر کرنی ہے سابق حکمران انتقام کی سوچ کے ساتھ وہ اقتدار میں آئے تھے یہ وہ لوگ ہیں جو اقتدار کے بغیر گزارہ نہیں کر سکتے تمام اقدامات جو یہ کررہے ہیں آمرانہ ذہنیت کی عکاس تھا۔