MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

’موجودہ حکومت لوگوں کو ماموں بنارہی ہے‘، اداکارہ مشی خان پھٹ پڑیں

0 314

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(ویب ڈیسک )نامور پاکستانی اداکارہ مشی خان ملک میں بڑھتی مہنگائی اور حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں پر پھٹ پڑیں۔اداکارہ مشی خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ملک میں بڑھتی مہنگائی اور ناقص معاشی پالیسیوں پر حکومت کو ا ڑے ہاتھوں لیا ہے۔مشی خان نے کہا مجھے سمجھ نہیں ا تی کہ جو موجودہ حکومت ہے وہ اپنی ناہلی کس طرح ثابت کررہی ہوتی ہے

- Advertisement -

یہ کہہ کر کہ مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتیں باہر کے ملکوں امریکا، افریقا، انگلینڈ، روس میں بڑھ گئی ہیں۔ تو اپ زرا وہاں کا لائف اسٹائل بھی دیکھ لیں۔اداکارہ نے کہا باہر کے ممالک میں ملازمائیں بھی گاڑی میں ا تی ہیں اور برتن دھوکر جاتی ہیں۔ جب کہ یہاں جو مینجر ہے اس بیچارے کو جو تنخواہ ملتی ہے اس میں وہ مہینہ کیسے پورا کرتا ہے یہ اسی سے پوچھ لیں۔مشی خان نے حکومت پر بھڑکتے ہوئے کہا ا پ کس خام خیالی میں رہتے ہیں اور باہر کے ممالک کے لائف اسٹائل کا موازنہ اپنے ملک کے لائف اسٹائل سے کرتے ہیں۔ یہاں پر روٹی، پانی ہر چیز لوگوں کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے۔

لہذا مہربانی کرکے ا پ لوگ موازنہ نہ کیا کریں۔اداکارہ نے حکومتی نمائندوں پر غصہ کرتے ہوئے کہا روز خواتین و حضرات ٹی وی پر ا کر ہم سب کو ماموں بناکر ا ئیں بائیں شائیں کرکے نکل جاتے ہیں۔ اور ہمارا موازنہ باہر کے ممالک سے کرتے ہیں۔ خدا کے واسطے ا پ لوگ کر کیا رہے ہیں؟ ا پ کو پتہ ہی نہیں ہے کہ ا پ کیا کررہے ہیں۔ کیونکہ ا پ لوگ ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں۔ اس نے یہ کیا، پچھلی حکومتوں نے وہ کیا، ا پ لوگوں نے خود کیا کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.