قوم کی خوشحالی اور ترقی چاہتے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی
ہرنائی ( نامہ نگار) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنماﺅں نے ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے اکابرین نے ملک کی ترقی اور استحکام کا راستہ واضح کرکے بتادیا تھا لیکن ملک کی حکمران اشرافیہ نے اس راستے پر چلنے کی بجائے تباہی اور بربادی کا راستہ چنا آج ملک میں ہوشربا مہنگائی نے عام آدمی کی کمر دہری کردی ہے جبکہ مسلط شدہ حکمران جمہوریت کا ڈھونگ رچا کر ملک کو مزید تباہی کی جانب دھکیل رہے ہیں ،2018ءکے بعدسے آئی ایم ایف کے ساتھ جتنے بھی معاہدے ہوئے ہیں
- Advertisement -
انہیں منسوخ کیا جائے کیونکہ یہ معاہدے غلامی کے معاہدے ہیں ، ہم پرامن اور جمہوری پاکستان چاہتے ہیں جہاں عوام کی حق حکمرانی ہو، بلوچستان کے معدنی وسائل پر بلوچستان کے عوام کا حق اختیار تسلیم کیا جائے پشتونوں کے شریک قومی مسائل کے حل کے لئے پشتون سیاسی قیادت کو مشترکہ جدوجہد کی دعوت دیتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدرامیر حیدر خان ہوتی ، مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین ،
صوبائی صدر و صوبائی پارلیمانی لیڈر اصغرخان اچکزئی ، رکن مرکزی کمیٹی صوبائی وزیر انجینئر زمرک خان اچکزئی ، صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا ،صوبائی نائب صدر اصغر علی ترین ، ضلعی صدر ولی داد میانی ، جنرل سیکرٹری کامران ترین و دیگر مقررین نے رئیس الاحرار برصغیر پاک و ہند کی آزاد ی کے عظیم سالار فخر افغان خان عبدالغفار خان باچاخان کی کی چونتیسویں اوررہبر تحریک قائد جمہوریت خان عبدالولی خان کی سولہویں برسی کے موقع پرشہید گل شاہ خان ترین گراﺅنڈ ہرنائی میںمنعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
[…] نیوز) حکومتی اتحاد میں شامل عوامی نیشنل پارٹی نے بھی شہباز حکومت کو خبردار کردیا۔اے این پی کے رہنما […]
[…] آباد (مسائل نیوز)عوامی نیشنل پارٹی نے وفاقی حکومت سےعلیحدگی پر غور شروع کردیا ،ذرائع اے […]
[…] آباد(مسائل نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما خورشید خان نے پارٹی سے 20 سالہ رفاقت ختم […]