اسلام آباد(مسائل نیوز) ممنوعہ فنڈنگ کیس،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔ عمران خان کی جانب سے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے تاکہ متعلقہ عدالت میں پیش ہو سکیں۔
رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست پر اعتراضات لگا دئیے،رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا کہ عمران خان نے بائیو میٹرک نہیں کرائی جبکہ ایف آئی آر کی غیر مصدقہ نقل لگائی گئی۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا کہ خصوصی عدالت سے پہلے ہائیکورٹ سے کیسے رجوع کیا جا سکتا ہے؟۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں مقدمہ درج کیا، مقدمہ ایف آئی اے بینکنگ سرکل تھانے میں درج کیا گیا، ایف آئی آر میں ابراج گروپ کے اکاؤنٹ سے 21 لاکھ ڈالر کی رقم منتقلی کا ذکر ہے۔
ایف آئی آر میں ابراج گروپ کے اکاؤنٹ سے 21 لاکھ ڈالر کی رقم منتقلی کا ذکر ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ ابراج گروپ نے تحریک انصاف کے اکاؤنٹ میں پیسے بھیجے۔ یہ پیسے ایک بینک کی جناح ایونیو برانچ میں بھیجے گئے۔ تحریک انصاف نے عارف نقوی کا بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرایا۔ مقدمے میں عمران خان سمیت11 افراد کیخلاف فارن فنڈنگ کیس کا مقدمہ درج ہوا،عمران خان سمیت دیگر افراد کیخلاف مقدمہ کارپوریٹ بینکنگ سرکل نے درج کیا، ملزمان نجی بینک اکاونٹ کے بینفشری ہیں، مقدمے میں سردار اظہر طارق، سیف اللہ نیازی، سید یونس، عامر کیانی، طارق شیخ اور طارق شفیع نامزد ہیں۔
تحریک انصاف کا نجی بینک میں اکاونٹ تھا،نجی بینک کا مینجر بھی مقدمہ میں شامل کیا گیا ہے۔ادھر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے تحقیقات کے خلاف درخواست پر فریقین کوجواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ایف آئی اے قانون کے مطابق کارروائی کرے۔
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
1 Comment
Leave A Reply
Cancel Reply
[…] آباد (مسائل نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں طارق شفیع کی 21 اکتوبر تک حفاظتی […]