MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عدالت ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے، شہباز گل نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

0 262

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ پیر کے روز شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔درخواست میں ایس ایچ او کوہسار، سٹی مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 9 اگست کو تھانہ کوہسار پولیس نے گرفتار کیا، درخواست گزار سابق وزیراعظم عمران خان کا چیف اسٹاف افسر ہے۔17 اگست کو پمز کے سینئر ڈاکٹرز میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا۔میڈیکل بورڈ کے مطابق درخواست گزار پر تشدد کے شواہد ملے ہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بغاوت اور عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کے الزام میں گرفتار شہباز گل کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی۔

- Advertisement -

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے شہبازگل کی درخواست ضمانت خارج کی۔یاد رہے کہ شہباز گل نے گزشتہ ہفتے ضمانت کے لیے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو نجی نیوز چینل(اے آر وائی) پر متنازع بیان دینے کے بعد اسلام آباد پولیس نے بغاوت اور عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کے الزام میں 9 اگست کو حراست میں لے کر ان کے خلاف تھانہ کوہسار پولیس نے سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔
گزشتہ روز، اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں شہباز گل کی درخواست ضمانت پر ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے سماعت کی تھی۔ دوران سماعت ملزم کے وکیل نے کہا تھا کہ شہباز گل نے بغاوت کے متعلق کبھی سوچا ہی نہیں، ٹرانسکرپٹ کے مختلف جگہوں سے پوائنٹ اٹھا کر مقدمہ درج کیا گیا، الزام ایسے ادارے پر لگائے جارہے ہیں جو رات کو سڑکوں پر جاتے ہیں، اس سارے بیان پر کسی جگہ پر غلطی فہمی پیدا ہوئی ہے، شہباز گل اس غلط فہمی کو دور کرنے پر تیار ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ شہباز گل معافی مانگنے پر بھی تیار ہیں لیکن یہ حق کس طرح ملا مختلف پوائنٹ اٹھا کر بغاوت کا الزام لگا دیا گیا، کمرہ عدالت میں شہباز گل کے بیان اور اینکر کے سوال سے متعلق ویڈیو چلائی گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.