MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شہبازشریف کابینہ کی نصف سنچری مکمل

0 219

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آ باد(مسائل نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ کا حجم بھی بتدریج بڑھ رہا ہے،وزیر اعظم نے 4نئے معاونین خصوصی مقررکردیئے ہیں جس کے بعد کل تعداد52ہوگئی ہے۔

کابینہ ڈویژن نے ان تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کی کابینہ کی نصف سنچری مکمل ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق سینیٹر حافظ عبد الکریم، جنید انور چوہدری ، شیخ فیاض الدین اور رومینہ خورشید عالم کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقررکیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں نئے تعینات تمام 4 معاونین خصوصی کو قلمدان نہیں دیا گیا، سینیٹر حافظ عبد الکریم کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا ، باقی تعینات نئے 3 معاونین خصوصی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

وزیر اعظم کی کابینہ میں وفاقی وزراء کی تعداد34،وزراء مملکت 6 ، مشیر 4 اور معاونین خصوصی 8ہیں، مشیروں میں قمر الزمان کا ئرہ ،انجینئر امیرمقام، عون چوہدری اوراحدخان چیمہ شامل ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.