MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لائیو سٹاک کے شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے،گورنر بلوچستان

0 247

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے پاکستان میں تعینات اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹرنے بدھ کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ ملاقات کی. ملاقات کے دوران گلوبل وارمنگ جیسا عالمی چیلنج، نئے ڈیموں کی تعمیر، صوبے میں زراعت کے شعبہ کا استحکام، نصاب تعلیم میں پانی کا صحیح استعمال اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے حکمت عملی وضع کرنے کے امور زیر بحث آئے.

- Advertisement -

اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ صوبہ بلوچستان بالخصوص صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زیر زمین پانی کی سطح تشویشناک حد تک گر چکی ہے. انہوں نے کہا کہ شعبہ زراعت میں قطراتی نظام متعارف کرانے اور کاشتکاروں کے استعداد کار میں اضافہ کرنے سے زراعت کو فروغ ملے گا اور قومی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگا. ہمارے صوبے میں زیادہ تر لوگوں کے روزگار کا انحصار زراعت اور لائیو سٹاک پر ہے لہٰذا ضروری ہے کہ زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے.

گورنر بلوچستان نے کہا کہ اگر صوبے بھر میں آبی ذخائر کے حوالے سے جامع حکمت عملی وضع نہ کی گئی تو پورا صوبہ کئی خطرات سے دوچار ہو سکتا ہے. گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کی وجہ سے پاکستان کے ماحول دوست اقدامات کو عالمی سطح پر خوب پذیرائی مل رہی ہے. انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل چیلنج گلوبل وارمنگ سے نبرد آزما ہونے، نئے ڈیموں کی تعمیر کو یقینی بنانے اور صوبے میں زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں کو مستحکم بنانے میں ہمیں عالمی اداروں کی مالی معاونت اور رہنمائی ہی مددگار ہوسکتے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.