MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عوام کو مہنگائی کا مزید بوجھ اٹھانا پڑے گا،بلاول بھٹو

0 258

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو صدی کا بحران قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ منی بجٹ میں ٹیکسز کا سونامی لایا جارہا ہے،منی بجٹ لانے کے بعد آپ عوام میں نہیں جاسکیں گے، کے پی کے عوام نے صرف ٹریلر دکھایا ہے،عوام جو حکومت کا حشر کریں گے اس کا جلد پتہ لگ جائےگا،آئی ایم ایف سے ڈیل پاکستانی معیشت کے لیے تباہی ثابت ہوگی، عوام کو مہنگائی کا مزید بوجھ اٹھانا پڑے گا،حکومتی ارکان بھی اپنے حلقوں میں جاکر معاشی کارکردگی کا دفاع نہیں کرسکتے۔قومی اسمبلی اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے منی بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت معاشی پالیسی میں کنفیوژن کا شکار ہے ،حکومت کہتی تھی آئی ایم ایف نہیں جائینگے ۔

- Advertisement -

انہوںنے کہاکہ حکومت نے آغاز میں غلط معاشی فیصلے کئے ،حکومت مجبور ہوکر آئی ایم ایف کے پاس گئی ۔ انہوںنے کہاکہ دنیا کو نظر آرہا تھا پاکستان کمزور پوزیشن میں آئی ایم ایف کے پاس گیا ،آئی ایم ایف جو ڈیل ہوئی وہ عوام کا معاشی قتل تھا ،آئی ایم ایف ڈیل کے باعث عوام کو مہنگائی کا سامنا ہے جسے عوام برداشت نہیں کرسکتی ۔انہوںنے کہاکہ 2018 -19 میں اپوزیشن نے نیشنل اکنامک پالیسی بنانے کا کہا ۔

انہوںنے کہاکہ اپوزیشن لیڈ اور ، صدر زرداری نے اکنامک پالیسی بنانے کے لئے دعوت دی حکومت نے انکار کردیا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اپوزیشن سے ملکر پالیسی بناتی تو آج تباہی نہ ہوتی ،آئی ایم ایف کی سخت شرائط پر کہا جاسکتا تھا اپوزیشن نہیں مان رہی ،حکومت نے تاریخ میں پہلی بار گروتھ ریٹ کو نگیٹو 0.4 پر پہنچا دیا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان حکومت کا کارنامہ ہے ،گروتھ ریٹ کو منفی سمت میں لے گئے ،بے روزگاری ، مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی عوام کو بتارہی ہے یہ تبدیلی نہیں تباہی ہے،اس حکومت کے دور میں پہلی مرتبہ شرح نمو منفی ہوئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.