ہم اپوزیشن اور سب سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے پر یقین رکھتے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(مسائل نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ہم اپوزیشن اور سب سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے پر یقین رکھتے ہیں گذشتہ حکومت میں اپوزیشن کے ساتھ ناروا سلوک رکھاگیا اور ان کے حلقوں کو نظر انداز کیاگیا ہر حلقے کے عوام کا حق ہے کہ انہیں بنیادی سہولتیں دی جائیں ہم نے ساتھ مل کر صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرنا ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام مدرسہ خیر المدارس میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاوزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں نے حکومت کی تبدیلی میں اہم کردار ادا کیاہم نے تہیہ کررکھا ہے کہ بلوچستان کیلئے مل کر کام کریں گے اور بلوچستان کی روایات کی پاسداری کریں گے اسمبلی میں موجود ساری سیاسی جماعتیں صوبے کے عوام کی نمائندگی کرتیں ہے اور ان کے حلقوں کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہم نے گذشتہ حکومت کے نظر انداز کئے گئے حلقوں کو بھی فنڈز فراہم کئے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ترقیاتی کاموں کا جال بچھارہی ہے اور ایسے منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے جو عوامی فلاح و بہبود کیلئے ہیں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی صفائی کیلئے پہلے دن سے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے کوئٹہ شہر کی صفائی میں حکومت سے زیادہ عوام کا کردار ہے اور یہ مہم تب تک کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک اس کو عوامی تعاون حاصل نہ ہو کوئٹہ ترقیاتی پیکج پر بھی بھرپور عملدرآمد جاری ہے اور ہماری کوشش ہے کہ کوئٹہ ترقیاتی پیکج کو بروقت مکمل کیا جائے اور جن منصوبوں میں کمی یا کوتاہیاں ہیں انہیں دور کیا جائے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ اس بات کا بخوبی ادراک رکھتے ہیں کہ کوئٹہ شہر میں پانی کی فراہمی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جس کیلئے صوبائی حکومت ڈیمز تعمیر کررہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کیلئے بھی پانی کے ذخائر ختم کرتے جارہے ہیں جس کیلئے َضروری ہے کہ ڈیموں کی تعمیر بروقت شروع کی جائے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے لوگوں کو فراہمی آب کیلئے محکمہ واسا کو فنڈز کا اجراء کیا گیا ہے اور خراب مشینری اور غیر فعال ٹیوب ویلوں کو فعال کیاگیا ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ وفاقی سطح پر بھی صوبے کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈز لاسکوں ہمارا صوبہ رقبے کے لحاظ سے تقریباً نصف پاکستان پر مشتمل ہے آبادی کم ہے لیکن فاصلے طویل ہیں جس کیلئے بہترین مواصلاتی نظام کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے صوبے کے 18لاکھ خاندانوں کیلئے 10لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت کیلئے صحت کارڈ کا اجراء کیا ہے تاکہ صوبے کے لوگ ملک بھر کے کسی بھی ہسپتال میں اپنا مفت علاج کرواسکیں کوئٹہ سول ہسپتال میں ایم آر آئی مشین کی تنصیب کیلئے 25کروڑ روپے کے فنڈز کا اجراء کیاگیا ہے تاکہ ہمارے لوگوں کاعلاج یہیں پر ہواور سول ہسپتال میں اوپن ہارٹ سرجری کا آغاز بھی کردیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ انڈوومنٹ فنڈ میں بھی دو ارب روپے کا اضافہ کیاگیا ہے تاکہ گردہ، کینسر اور دیگر امراض میں مبتلا افراد کا علاج کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ روزگار کا تحفظ حکومت کا کام ہے میں نے حکومت سنبھالتے ہی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے خالی اسامیوں کو جلد مشتہر کرنے کی ہدایت کی اس کے ساتھ ساتھ غیر ضروری چیک پوسٹوں کا بھی خاتمہ کیا جبکہ سرحدی علاقوں میں بارڈر ٹریڈ کو بھی فعال کیاگیا اور اس سلسلے میں سرحدی علاقوں میں چھ مزید تجارتی پوائنٹس بھی بنائے جارہے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے صوبے کی
- Advertisement -

بہتری اور ریونیو میں اضافے کیلئے ریکوڈک کا تاریخی معاہدہ کیا جس سے ملک میں آٹھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آرہی ہے اور صوبے کو بھی اس منصوبے سے مجموعی طور پر 36فیصد حصہ ملے گا اور اس کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کیلئے بھی 8ہزار نوکریاں پیدا ہوں گی وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے جس کیلئے اب تک 105ارب روپے کی اتھرائیزیشن ہوچکی ہے اور 89ارب روپے محکمہ خزانہ نے ریلیز کئے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ضروری ہے کہ فنڈز کا اجراء بروقت ہو اور جن ترقیاتی منصوبوں کیلئے مزید فنڈز درکار ہوں گے انہیں اور فنڈز بھی دیئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ آگے بڑھنے کیلئے ہم سب کو ایک ٹیم کی صورت کام کرنے کی ضرورت ہے حالیہ عدم اعتماد کی تحریک کو جس طرح ناکام بنایاگیا میں اس کیلئے سب دوستوں کا مشکور ہوں تمام سیاسی پارٹیوں، جمعیت علماء اسلام، بی این پی مینگل، پی کے میپ، بھی این پی، بی این پی عوامی، پاکستان تحریک انصاف، ایچ ڈی پی، جمہوری وطن پارٹی اور بی اے پی کے دوستوں کا شکر گذار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں بلوچستان عوامی پارٹی کی اکثریت نے مجھے پارلیمانی لیڈر منتخب کیا ہے اور اکثریت بھی ہمارے پاس ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد ایک نامناسب وقت پر لائی گئی کیونکہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہورہا تھا اور صوبائی بجٹ کی تیاری بھی جاری تھی لیکن تحریک عدم اعتماد کے خواہش مندتحریک پیش کرنے کیلئے بھی اپنی مطلوبہ تعداد پوری نہ کرسکے وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں کسی انتقامی کاروائی پر یقین نہیں رکھتا اور نہ ہی کسی حلقے میں غیر ضروری ٹرانسفر پوسٹنگ کی جائے گی ہمیں جتنا بھی وقت ملا ہے ہم اسے عوامی فلاح و بہبود میں صرف کرنا چاہتے ہیں اور یہی ہمارے لئے بہتر ہے انہوں نے اداروں کو صوبے میں خوش اسلوبی سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اختیارات کی نچھلی سطح تک منتقلی کیلئے بلدیاتی انتخابات ناگزیر ہیں تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوسکیں انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند ہے کہ صوبے بھر کے عوام نے بلدیاتی الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام اپنا ووٹ ضرور استعمال کریں اور اپنے علاقے سے اچھے نمائندوں کا انتخاب کریں کیونکہ ووٹ کا استعمال عوام کا فرض ہے تاکہ وہ ایسے نمائندوں کا انتخاب کریں جو ان کے مسائل کا اداراک رکھتے ہوئے ان کے حل کی کوشش بھی کریں وزیراعلیٰ نے کہا کہ لوکل کونسلز کیتنخواہوں اور غیر تنخواہوں کیلئے فنڈز کا اجراء بھی کیاگیا ہے انہوں نے کہا کہ یقینا کمزوریاں بہت ہیں لیکن عوام کے تعاون سے تمام کمزوریوں پر قابو پایا جاسکتا ہے اور صوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے اجتماعی جدوجہد ضروری ہے انہوں نے کہا کہ یہ میرا نواں کلی کا پہلا دورہ تھا اور مجھے یہاں آکر پتہ چلا کہ یہاں ترقیاتی کاموں کی اشد ضرورت ہے کیونکہ جب تک آپ گراؤنڈ پر نہیں جاتے تب تک آپ کو اندازہ نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ ژوب اور شیرانی کے جنگلات میں لگنے والے آگ کو بجھانے کیلئے صوبائی حکومت نے تمام ضروری اقدامات کئے اور میں نے خود بھی جائزہ لینے کیلئے اس علاقے کا دورہ کیا اس سلسلے میں وفاق سے مدد بھی طلب کی گئی اور ہم انکوائری بھی کررہے ہیں تاکہ پتہ لگ سکے کہ آگ لگنے کی وجوہات کیا تھیں انہوں نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں ہیضہ کی وباء پر قابو پانے کیلئے حکومت بروقت اقدامات کئے اور تمام وسائل کو بروئے کار لایاگیا اور اس وبا کی صورت جو افراد جان سے گئے ان کیلئے صوبائی حکومت نے معاوضوں کا اعلان بھی کیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ حلقہ پی بی 25میں عوامی نوعیت کے منصوبوں پر عملدرآمد کیا جائے گا اور گرلز ہائی سکول کیلئے مختص اراضی کو بھی بڑھایا جائے گا اور واٹر سپلائی سکیموں پر بھی عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا قبل ازیں وزیراعلیٰ کو اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے دستار بھی پہنائی ملک سکندر ایڈوکیٹ نے سپاسنامہ بھی پیش کیا تقریب سے جمعیت علماء اسلام کے جنرل سیکرٹری حاجی بشیر خان اور شیخ ماندہ کے امیر مولانا محمد صادق نے بھی خطاب کیا۔