MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تحریک انصاف چیئرمین سینٹ کو ہٹانے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی

0 297

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو اعتماد کے ووٹ کے ذریعے ہٹانے کے اپنے پہلے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی۔ پی ٹی آئی کی سینیٹ کی قیادت نے بھی واضح کیا ہے کہ ان کا ایوان بالا سے استعفیٰ دینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ حکمراں پی ڈی ایم سینیٹ چیئرمین کے بارے میں مطمئن نہیں اور چیئرمین کو تبدیل کرنے کے معاملے پر غور کر رہی ہے لیکن پی ٹی آئی کے نقطہ نظر کو سمجھتے ہوئے اس نے اس منصوبے کو روک دیا۔ سابق وفاقی وزیر اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بتایا کہ پارٹی قیادت کے پاس اب چیئرمین کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ لانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے حالانکہ وہ ایوان کو غیر جانبداری سے نہیں چلا رہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.